Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2021
  ٹک ٹاکر عائشہ سے بد تمیزی کاواقعہ، ایک اور ملزم کی درخواست ضمانت منظور  گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے بد تمیزی کا واقعہ ۔مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم کی 4سمتبر تک  عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔  تفصیلات کے مطابق   گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ سے بد تمیزی کے واقعہ میں ملوث ملزم اخترعلی  پولیس سے بچ کر عبوری ضمانت کرانے سیشن عدالت پہنچا، قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کرنے والے ملزمان کی تعداد پانچ ہو گئی، عدالت نے ملزم اختر علی کی عبوری ضمانت چار ستمبر تک منظور کر لی جبکہ  پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا، ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ  ملزم کی جانب سے رانا سرفراز احمد ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے  اخترعلی  کےوکیل  کا کہنا تھا کہ  ملزم شامل تفتیش ہونا چاہتا ہے ,ڈر ہے پولیس ملزم کو گرفتار کر لے گی , عدالت سے استدعا کی گئی  کہ ملزم کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں میں پانچ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،عدالت  ملزم کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے ۔
   عالمی برادری طالبان کیلئے آسانیاں پیدا کر شرطیں نہ لگائے۔فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ڈی ایم کے فیصلے شہبازشریف کرتے ہیں بلکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر ہونے والے فیصلوں میں تمام جماعتوں کی رائے شامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اب پی ڈی ایم نے نہیں بلکہ پیپلزپارٹی نے طے کرنا ہے کہ وہ مستقبل میں کیا چاہتی ہے۔ جمعہ کے روز ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طالبان نے طویل عرصے کے بعد دوبارہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے اوران کی طرف سے وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری اب طالبان پر شرائط نہ لگائے بلکہ ان کےلئے آسانیاں پیدا کرے اور اپنی شکست تسلیم کرے۔ انہوں نے کہاکہ 20سال تک افغانستان میں خون بہانے والے وہاں پر شرائط کی بات کررہے ہیں تو یہ عجیب لگتا ہے۔ مولانا نے کہاکہ پرامن افغانستان نہ صرف افغان عوام بلکہ خطے کے لئے ضروری ہے۔اس سے دوررس مثبت نتائج حاصل ہوںگے۔    انہوں نے کہاکہ افغانستان میں ہونے والے دھماکے کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں۔ افغانستان میں ایسی قو
کابل ائیرپورٹ دھماکوں کے بعد انخلا کے آپریشن کا مستقبل کیا ہوگا؟ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب دھماکوں میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں — فوٹو: اے ایف پی افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کے قریب  دھماکوں میں 12 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کابل میں دھماکوں کے بعد  افغانستان سے   انخلا کے آپریشن کے حوالے سے مختلف ممالک کے بیانات سامنے آرہے ہیں۔ برطانیہ برطانیہ نے جمعرات کے روز کابل ائیر پورٹ پر  بم حملوں کے بعد اپنا انخلا مشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ جمعرات کے روز کابل ائیرپورٹ پر خطرناک بم حملوں کے باوجود کابل سے شہریوں اور افغانوں کو نکالنے کے لیے  آپریشن جاری رکھے گا۔ کابل ائیرپورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 10 امریکی فوجیوں سمیت 60 افراد ہلاک        انہوں نے کہا کہ ہم اس آپریشن کو جاری رکھیں گےاور اب ہم اس آپریشن  اختتام کی طرف جارہے ہیں جبکہ ہم لوگوں کو وہاں سے جلد نکالنے کیلئے آخری حد تک جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے ارکان ن
  چار ملکی دورہ کا تیسرا مرحلہ۔۔شاہ محمود قریشی ترکمانستان پہنچ گئے     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکمانستان پہنچ گئے وزیر خارجہ ترکمانستان میں ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور افغانستان سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اشک آباد میں ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے ساتھ ملاقات ،وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان تاپی سمیت مختلف منصوبوں کے ذریعے ترکمانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے پر عزم ہے۔    وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے صدر کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان خطے میں تجارت، معاشی ترقی اور روابط کے فروغ کے حوال
  جامعہ حکومت افغانستان میں امن کا واحدراستہ ہے۔۔ وزیراعظم عمران خان Aug 26, 2021 | 03:31:PM (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل اورعالمی برادری کا مثبت رویہ انسانی بحران سے بچا سکتا ہے۔   تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملاقات کی، جس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم نے دنیا بھر میں ہنگامی حالات کے دوران خوراک کی فراہمی میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہورہاہے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔     یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو وائرل   ملاقات میں  افغان عوام کے لیے خوراک کی ضروریات پورا کرنے کے لئے پاکستان اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے افغان شہریوں کو خوراک کی فراہمی پر پاکستان کی تعریف کی اور افغانستان کو امداد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
  Ehsan Mani likely to Stay on as PCB Chairman, Ramiz Raja Set to join Board Pakistan Cricket Board (PCB) Chairman Ehsan Mani is likely to continue in his role, despite rumours about former captain Ramiz Raja replacing him. Mani, whose three-year tenure is set to end today, is likely to get an extension after he convinced Prime Minister Imran Khan, who is also PCB’s Patron-in-Chief, that his presence is indispensable, at the moment, inorder to ensure that upcoming tours of Pakistan by top sides, such as England and New Zealand, process of hosting ICC events, implementation of new domestic structure and revising the financial model for the Pakistan Super League stays on track. Mani also met PM Imran, for a second successive day, inorder to brief the premier about his future plans. Sources added that people close to Mani also raised voice in the PCB chairman’s favour as they believe that, after widespread speculation in media about his future in the past few days, it will be embarrassin